تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کا علماء کنونشن،ملک کے تحفظ کا عزم

تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کا علماء کنونشن،ملک کے تحفظ کا عزم

  



لاہور(پ ر) تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے زیر اہتمام ’’ہفتہ نظریہ پاکستان‘‘ کے سلسلہ میں علما کنونشن کا انعقاد کیاگیا۔تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے جامع مسجد زینت المساجد میں علما ء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ہمارے دین کا ہمیں دیا ہوا تحفہ ہے ہم اس کے تحفظ کے لئے منبر و محراب اور ہر فورم سے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ اگر بھارت نے جارحیت کی تو تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے لاکھوں کارکنان پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔ ہمیں بھرپور اعتماد ہے کہ پاک فوج اپنے فرائض سے اچھی طرح آگاہ ہے اور مادرِ وطن کے چپے چپے کی حفاظت کے لئے چوکس اور جذبہ شہادت سے سرشار ہے۔ پاک فوج کی عسکری صلاحیت کے علاوہ اصل طاقت اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ پر یقین ہے ، پاک فوج کا عظیم سرمایہ پوری قوم کی اس سے محبت اور اس کی فتح کی دعائیں ہیں۔کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کے باوجود اقوام متحدہ کی خاموشی سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ غیر مسلم قوتوں کی آلہ کار ہیں مسلمانوں کو اپنا اسلامی بلاک تشکیل دینا چاہئے۔ عالمی ضمیر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے ادھر روزانہ کشمیر میں 7 لاکھ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کی لاشیں گرارہی ہے۔۔ علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے مرکزی رہنما صاحبزادہ محمد داؤد رضوی نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ نظریہ پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔نظریہ پاکستان کا فروغ غلبہ اسلام کی جدوجہد ہے جو ہمارے لئے کار ثواب کی حیثیت رکھتی ہے۔علما ء کنونشن سے حضرت مولانا محمد فیض سلطان رضوی ،مولانا محمد امانت سرداری، مولانا محمد طاہر رضوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

B

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...