عمرا ن خان کے خلاف کمیٹی بنانے والے عائشہ احد کا بھی سوچیں،کامران سیف

عمرا ن خان کے خلاف کمیٹی بنانے والے عائشہ احد کا بھی سوچیں،کامران سیف

  



لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ( ق )لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے عمران خان پر خاتون ایم این اے کی بہتان تراشی پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام اور ان کی کردار کشی کی پر زو ر الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت کو عائشہ احد کیس کیوں نظر نہیں آتا اور وہ عائشہ احد کے حمزہ شہباز ایم این اے پر مسلسل کئی سالوں سے الزامات اور ثبوتوں کے باوجود کارروائی کرنے سے گریزاں کیوں ہیں۔

اسی طرح چنبہ ہاؤس روم نمبر26میں ن لیگی عہدیدار خاتون سمیہ زرین کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا اور یہ کمرہ ن لیگ کے ساہیوال سے رکن قومی اسمبلی کے نام پر بک تھا لیکن اس ایم این کے خلاف تاحال کوئی پارلیمانی کمیٹی نہ بن سکی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...