شیخ زید ہسپتال میں الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا احتجاج 19ویں روز بھی جاری

شیخ زید ہسپتال میں الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا احتجاج 19ویں روز بھی جاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر)شیخ زید ہسپتال میں الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا احتجاج 19ویں روز بھی جاری رہا،مظاہرین نے چیئرمین کے خلاف نعرے بازی بھی کی،مطالبات کے حصول تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔ذرائع کے مطابق شیخ زید ہسپتال میں الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا احتجاجی دھرنا 19ویں روز بھی جاری رہا۔ احتجاج میں ڈاکٹرز ، نرسز ،پیرامیڈیکل سٹاف اورکلیریکل سٹاف سمیت دیگر عملے نے شرکت کی\

،مظاہرین کا کہنا تھا کہ چیئرمین شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر فرید نے سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر پولیس کو درخواست دی گئی لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک پولیس کی جانب سے ڈاکٹر فرید کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی یہ احتجاج اسی طرح سے جاری رہے گا، اس موقع پر مظاہرین نے ڈاکٹر فرید کے خوب نعرے بازی بھی کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...