عمران خان نے نوازشریف کو بے نقاب کیا،میاں شکیل ایڈووکیٹ

عمران خان نے نوازشریف کو بے نقاب کیا،میاں شکیل ایڈووکیٹ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماؤں میاں شکیل ایڈووکیٹ اور غلام مصطفی نے کہا ہے کہ جس طرح سے ہمارے قائد عمران خان نے نواز شریف کی کرپشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا ہے تو ٹھیک اسی طرح سے اب وہ آصف علی زرداری کی کرپشن کو بھی قوم کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

کیونکہ آصف کے چھوٹے بھائی کے بعد اب ان کی اپنی باری بھی آنے والی ہے ہماری نظر میں یہ دونوں سیاسی بھائی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔وہ اپنا حلقہ انتخاب یونین کونسل 212کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری اپنے قد کے مطابق بات کیا کریں بڑھکیں لگانے سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...