اورنج ٹرین،ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جائیگی،صفدر ورک

اورنج ٹرین،ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جائیگی،صفدر ورک

  



لاہور(جنرل رپورٹر)اے سی شالیمار صفدر ورک کی زیر صدارت اورنج ٹرین منصوبے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈیرہ گجرہ سٹاپ تا بوہڑ والا چوک تک ٹریفک روانی کو بہتر بنانیکا فیصلہ کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمارصفدر ورک کا کہنا تھا کہ شالیمار ٹاؤن کی حدود میں اورنج ٹرین روٹ کے دوران تجاوزات کے مسائل کو فوری دور کیا جائے گا۔

اْن کا مزید کہنا تھا کہ سیوریج ، صفائی اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جائے گا اور عوام کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...