ایم ڈی واسا اور چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈی اے کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

ایم ڈی واسا اور چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈی اے کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ پاکستان)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل زاہد اختر زمان کی طرف سے ریٹائر ہونے والے چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈی اے وسیم احمد خان اور ایم ڈی واسا چودھری نصیر احمد کے اعزاز میں گزشتہ روز الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز ایل ڈی اے سمیعہ سلیم ‘ ذیشان شبیر رانا ‘ خضر افضال چودھری ‘چیف میٹروپولیٹن پلانر وحید احمد بٹ‘چیف ٹاؤن پلانر خالد محمود شیخ‘ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعیداور ایل ڈی اے کے تمام ڈائریکٹروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر شرکاء نے وسیم احمد خان اور چودھری نصیر احمد کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور آئندہ زندگی میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔