ڈاکٹر طاہر القادری کی آج وطن واپسی،لاہور میں جلسہ کرینگے
لاہور( این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج وطن واپس پہنچیں گے، ناصر باغ میں جلسے سے خطاب کے بعد داتا دربار حاضری دیں گے ۔پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری آج اوسلو سے لاہور پہنچیں ۔ائرپورٹ سے انہیں ریلی کی صورت میں ناصر باغ لایا جائے گا جہاں وہ جلسہ سے خطاب کرینگے ۔بعدازاں ڈاکٹر طاہر القادری داتا دربار پر حاضری دیں گے اور اپنے گھر ماڈل ٹاؤن روانہ ہو جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر کور کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں قصا ص تحریک کے اگلے راؤنڈ کی تیاریوں کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
طاہر القادری