معمر افراد اور بزرگ شہری ہمارے لئے عظمت اور سرمایہ افتخار ہیں، شہباز شریف کا بزرگ شہریوں کے عالمی دن پر پیغام

معمر افراد اور بزرگ شہری ہمارے لئے عظمت اور سرمایہ افتخار ہیں، شہباز شریف کا ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ معاشرے میں بزرگ شہریوں کو بڑا مرتبہ حاصل ہے اورمعمر افراد اور بزرگ شہری ہمارے لئے عظمت اور سرمایہ افتخار ہیں۔ بزرگوں کی خدمت اور ان سے شفقت کے رویے کا اظہارہمارا فرض اور بنیادی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بزرگ شہریوں کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہاکہ اس دن کا مقصد بزرگ افراد کی ضروریات، مسائل اور تکالیف کے بارے میں نئی نسل کو آگاہی فراہم کرنا ہے اوریہ دن معمر افراد کی اہمیت اور ان کے حقوق کی جانب توجہ دلاتا ہے اورہمیں بحیثیت قوم بزرگوں کی جانب سے خاندان، معاشرے اور ملک کیلئے انکی گراں قدر خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بزرگ ہمارا اثاثہ ہیں، ہمیں ان کی ضعیف عمر ی کو خود پر بوجھ نہیں سمجھنا چاہیئے۔

پیغام

مزید : علاقائی