پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں بارش کا امکان

پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں بارش کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا جس سے پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12گھنٹوں میں ہزارہ، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، پشاور ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، فیصل آباد، ساہیوال، ڑوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ مکران ڈویژن اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش وبونداباندی کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقو میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
بارش کا امکان

مزید :

علاقائی -