کارگو طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا واقعہ، کمپنی نے تصویر جاری کر دی

کارگو طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا واقعہ، کمپنی نے تصویر جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپیشل رپورٹر)کورئیر کمپنی ڈی ایچ ایل کے کارگو (dhl cargo) طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا واقعہ ، کورئیر کمپنی ڈی ایچ ایل کارگو نے واقعے کی تصویر جاری کر دی۔تفصیلات کے مطابق کورئیر کمپنی ڈی ایچ ایل کے کارگو طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا واقعہ علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ لاہور انتظامیہ کی طرف سے چھپا لیا گیا تھا اور اس قسم کی اطلاعات کو افواہ قرار دیا گیا تھا۔ڈی ایچ ایل کارگو کمپنی نے واقعے کی تصویر جاری کر کے پول کھول دیا ، جس کے مطابق دیکھا جا سکتا ہے کہ پرندہ جہاز کی ٹیل کے ساتھ ٹکرایا، پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو جزوی نقصان پہنچا۔ایئرپورٹ پر دوران لینڈنگ پرندہ کارگو جہاز کی دْم سے ٹکرایا ، ایئر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی گئی تصویر جاری ہونے کے بعد اصل حقیقت سامنے آ گئی۔
طیارہ ، پرندہ

مزید :

علاقائی -