افسروں کی کمی،پنجاب نے وفاق سے 55 پولیس افسرمانگ لئے

افسروں کی کمی،پنجاب نے وفاق سے 55 پولیس افسرمانگ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (رپورٹ : یو نس با ٹھ )پنجاب نے وفاق سے 55 پولیس افسران مانگ لئے۔ پولیس افسران کی کمی، کئی افسران کو دئیے گئے اضافی چارج کے باعث صوبے کے معاملات چلانا حکومتی عہدِداروں کے لئے دردِ سر بن گیا، پنجاب میں گریڈ 18 کے 48، گریڈ 20کی 6اور گر یڈ 21کی 1 عہدے خالی ہیں۔ ان عہدوں پر جونےئرز کو تعینات کر کے کام چلایا جا رہا ہے۔ سی پی او ملتا ن کی سیٹ بھی خا لی پڑی ہے ۔واضح رہے آئی جی آفس میں ڈی آئی جی کی 40سیٹیں فکنشنل ہیں جن میں سے 6خا لی پڑ ی ہیں۔ ایڈ یشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کے آئی جی بننے کے بعد وہ سیٹ بھی خا لی پڑی ہے ۔ تا ہم ایس ایس پی کی پنجا ب میں 84 سیٹیں ہیں جو کہ اب مکمل ہیں ۔ پو لیس زرائع کے مطا بق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو پولیس افسروں کی ترقیوں و کیڈر سے متعلق کیس بھجوا دیا ہے۔ جس میں تنزلی کے شکار پولیس افسروں کا کیڈر بھی تبدیل کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ دوسری طرف انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تنزلیاں ہو ئی ہیں۔ پنجا ب بھر میں کئی سیٹیں خا لی پڑ ی ہیں جنہیں جلد ہی مکمل کر لیا جا ئے گا۔لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ایس پی کی کئی سیٹیں افسران کی منتظر ہیں جبکہ جونئیر کمانڈ کورس کرنے والے انتالیس ڈی ایس پی بھی ترقی کے منتظر ہیں،ڈی ایس پیزکی پچھلے آٹھ ماہ سے تاحال پروموشن بورڈکا اجلاس بھی منعقد نہیں کیا گیا۔ لاہورمیں ایس پی اے وی ایل ایس اور ایس پی کما نڈ اینڈ کنٹرول کی سیٹیں خا لی پڑی ہیں ۔ تا ہم پنجاب پولیس ترقیوں میں تاخیر کی وجہ سے افسران پریشان ہیں اورمارچ میں جونئیر کمانڈ کورس کرنے والے ڈی ایس پی بھی ترقی کے منتظرہیں۔پنجاب بھرمیں ایس پی عہدے کی یہ سیٹیں خالی ہو نے کی وجہ سے پنجاب نے وفا ق سے رابط کر کے اس کمی کو ختم کر نے کی کو شش کی ہے ۔ایس پی عہدے کی یہ سیٹیں خالی ہونے کے باعث پولیس کارکردگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ واضح رہے آخری ڈی پی سی 19دسمبر2016کوسابق آئی جی پنجاب نے منعقدکروائی تھی جس میں 30سے زائدڈی ایس پی کو ایس پی کے عہدے پرترقی دی گئی تھی۔حا ل ہی میں تعینا ت ہو نے وا لے آئی جی پو لیس پنجا ب نے ڈی پی ایس کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
پولیس افسران

مزید :

علاقائی -