فارما سوٹیکل انڈسٹری کے نمائندے کمپنیوں پر ناجائز چھاپوں کیخلاف سراپا احتجاج

فارما سوٹیکل انڈسٹری کے نمائندے کمپنیوں پر ناجائز چھاپوں کیخلاف سراپا ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب کیمسٹ کونسل، پی پی ایم اے سمیت فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندے ناجائز چھاپوں کے خلاف سراپا احتجاج، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر آفس میں نعرے بازی کی گئی۔ذرائع کے مطابق برڈ ووڈ روڈ پر واقع محکمہ صحت کے دفتر میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں پنجاب کیمسٹ کونسل، پی پی ایم اے سمیت فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندوں نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی جانب سے اس بات کو واضح کیا گیا تھا کہ اسمبلی میں بل پاس ہونے تک کسی کمپنی کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی مگر محکمہ نے ارنسٹ اینڈ ینگ روڈ نامی پرائیویٹ کمپنی سے چھاپوں کا سلسلہ شروع کروا رکھا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ای اینڈ وائے کمپنی دنیا بھر میں فائینانسرز کی مانیٹرنگ کیلئے استعمال ہوتی ہے مگر پاکستان میں اسے فارما انڈسٹری پر مسلط کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سنجیدگی کا اظہار نہ کیا تو ملک بھر میں فارما انڈسٹری کا پہیہ جام کر دیں گے، مظاہرین نے الزام عائدکیاکہ چینی کمپنیوں کوسہولت دینے کیلئے ملک میں فارما انڈسٹری کو تباہ کیا جا رہا ہے جس پر وزیر اعلیٰ کو غیرجانبدارانہ فیصلہ کرنا ہوگا۔

سراپا احتجاج

مزید : علاقائی


loading...