ماتحت عدلیہ کے 22ججوں کیخلاف 3ماہ قبل بجھوائی گئی انکوائریوں پر کارروائی میں تاخیر

ماتحت عدلیہ کے 22ججوں کیخلاف 3ماہ قبل بجھوائی گئی انکوائریوں پر کارروائی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کے حکم پر صوبے کی ماتحت عدلیہ کے 22ججوں کے خلاف انکوائریاں مکمل کر کے 3ماہ قبل عدالت عالیہ کو بھجوائی جا چکی ہیں تاہم ان انکوائریوں پر حتمی فیصلے کے لئے تاحال انہیں عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی میں پیش نہیں کیا جا سکا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے حتمی فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے جوڈیشل افسران تذبذب اور ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔ دستیاب انکوائری رپورٹس کے مطابق مختلف اضلاع کے ایڈیشنل سیشن ججوں اور سینئر سول ججوں سمیت 22جوڈیشل افسروں کے لئے مختلف سفارشات مرتب کی گئی ہیں جن میں جبری ریٹائرمنٹ، برطرفی اور تنخواہیں روکنے کی سزائیں بھی شامل ہیں،ترجمان ہائیکورٹ کے مطابق ان جوڈیشل افسروں کے خلاف کارروائی حتمی فیصلے کے لئے لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کرے گی ، انتظامی کمیٹی کا اجلاس بلانا چیف جسٹس کا اختیار ہے، جیسے ہی چیف جسٹس منظوری دیں گے تو ان جوڈیشل افسروں کے خلاف سفارشات انتظامی کمیٹی کو پیش کر دی جائیں گی ۔
انکوائریاں

مزید :

علاقائی -