371خالی اسامیوں پر سرکاری افسروں کی عدم تعیناتی کیخلاف درخواست

371خالی اسامیوں پر سرکاری افسروں کی عدم تعیناتی کیخلاف درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب میں 371خالی اسامیوں پر سرکاری افسروں کی عدم تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔یہ درخواست شہری محمود اختر کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب کی بیوروکریسی میں سرکاری افسروں کی 371اسامیاں خالی ہیں جن میں سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز، کمشنرز اور دیگر اسامیاں شامل ہیں لیکن ان اسامیوں پر سرکاری افسروں کی عدم تعیناتیاں سرکاری امور نمٹانے میں رکاوٹ ہے، سرکاری افسر تعینات نہ ہونے سے عوام کے مسائل بھی حل نہیں ہو رہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب میں خالی اسامیوں پر سرکاری افسروں کی تعیناتیوں کا حکم دیا جائے۔
اسامیاں خالی

مزید :

علاقائی -