پانامہ کیس :مانیٹرنگ کیلئے جج کی تعیناتی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست

پانامہ کیس :مانیٹرنگ کیلئے جج کی تعیناتی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے جج کی بطور مانیٹرنگ جج تعیناتی کو سپریم کورٹ میں آئینی درخواست کے ذریعے چیلنج کر دیا گیاہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کی بطور مانیٹرنگ جج تعیناتی سے پاناما کیس کا ٹرائل متاثر ہو گا۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں یہ آئینی درخواست وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ خان کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔موقف اختیار کیا گیاہے کہ مانیٹرنگ جج فیئر ٹرائل کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ کو اسکا اختیار نہیں ہے۔

پانامہ کیس

مزید : علاقائی