موبائل سیٹ پر 1500روپے سیلز ٹیکس کیخلاف درخواست ، وفاق کو نوٹس

موبائل سیٹ پر 1500روپے سیلز ٹیکس کیخلاف درخواست ، وفاق کو نوٹس

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے درآمدہونے والے ایک موبائل سیٹ پر 1500روپے سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل شفقت محمود چوہان نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت 17فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سیلز ٹیکس میں اضافہ کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے،حکومت کی جانب سے موبائل فون کے امپورٹ ہونے والے سیٹوں پر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی حکومت کا غیر قانونی اقدام ہے،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کے اقدام کو کالعدم قرار دے جس پرعدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید : علاقائی