سپریم کورٹ : جعلی چیک مقدمہ میں ملوث ملزم کی تاحکم ثانی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ نے جعلی چیک کے مقدمے میں ملزم ریاض کی تاحکم ثانی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ملتان پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کے خلاف دو ہفتوں میں تفیش مکمل کی جائے۔ مسٹرجسٹس شیخ عظمت سعید اور مسٹرجسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملز م ریاض کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، ملزم کی طرف سے راجہ عبدالرحمن ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ بوہڑ ملتان نے ملزم کے خلاف 50لاکھ روپے کے جعلی چیک کا جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔