ہسپتال کے احتجاجی ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی،حکومت پنجاب کو نوٹس

ہسپتال کے احتجاجی ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی،حکومت پنجاب کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے شیخ زید ہسپتال کے احتجاجی ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس طارق عباسی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل شفقت محمود چوہان نے عدالت کو بتایا کہ آئین کے تحت اپنے حقوق کے لئے پر امن احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے،انہوں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال کی وفاق سے صوبے کو منتقلی اور بدانتظامی کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے پیرا میڈیکل سٹاف کی تنخواہیں روک لی گئی ہیں۔عدالت نے حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15اگست کو جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

علاقائی -