پی ٹی سی ایل کے ملازمین کی تنزلیوں اور الاؤنسز میں کمی کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری

پی ٹی سی ایل کے ملازمین کی تنزلیوں اور الاؤنسز میں کمی کیخلاف درخواست پر حکم ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی سی ایل کے ملازمین کی تنزلیوں اور الاؤنسز میں کمی کے خلاف دائردرخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل انتظامیہ سے 3 ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے اقبال سمیت پی ٹی سی ایل کے سات ملازمین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ محکمہ گولڈن ہینڈ شیک دے کر ملازمین کی ریٹائرمنٹ کرنا چاہ رہا ہے، جو ملازمین گولڈن ہینڈ شیک کی مخالفت کر رہے ہیں، انہیں دباؤ میں لانے کے لئے تنزلیوں اور الاؤنسز کم کرنے کے نوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں جو غیرقانونی اقدام ہے۔

مزید : علاقائی


loading...