2 خواتین کو موضوع بنا کر سیاست کی پرزور مذمت کرتے ہیں،ہائیکورٹ بار

2 خواتین کو موضوع بنا کر سیاست کی پرزور مذمت کرتے ہیں،ہائیکورٹ بار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن چودھری ذولفقار علی ،نائب صدر راشد جاوید لودھی اور فنانس سیکرٹری محمد ظہیر بٹ نے کہا ہے کہ دو بڑی سیاسی جماعتوں کی طرف سے عائشہ گلالئی اور عائشہ احد کو موضوع بنا کر سیاست کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،سیاسی جماعتوں کے ایسے اقدامات کو لاہور ہائیکورٹ باریکسر مسترد کرتی ہے۔ ذاتی اور نجی سطح پر عورتوں کو دنیا کے سامنے تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی اور دونوں جماعتوں کو ایسی سیاست سے اجتناب کرنا چاہیے ۔وکلاء راہنماؤں نے سانحہ کوئٹہ کا ایک سال مکمل ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے وکلاء 8اگست 2016ء کو شہید ہونے والے وکلاء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ہم جدا ہونے والے وکلاء بھائیوں کو نہیں بھولے۔
ہائیکورٹ بار

مزید :

علاقائی -