قائد اعظم سولر پاور پلانٹ کی نجکاری ہائیکورٹ میں چیلنج

قائد اعظم سولر پاور پلانٹ کی نجکاری ہائیکورٹ میں چیلنج

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)قائد اعظم سولر پاور پلانٹ کی نجکاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے۔یہ درخواست شہری محمود اختر کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت قائد اعظم سولر پاور پلانٹ کی نجکاری کرنے جا رہی ہے، نجکاری کرنے سے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان اور عوام کے اربوں روپے ضائع ہونگے، پلانٹ کی نجکاری کرنے کے لئے صوبائی کابینہ سے بھی کوئی منظوری نہیں لی گئی۔

سولر پلانٹ

مزید : علاقائی


loading...