سی ٹی ڈی کی سگیاں پل کے قریب کارروائی،4 دہشتگرد ہلاک،2 گرفتار،4 فرار

سی ٹی ڈی کی سگیاں پل کے قریب کارروائی،4 دہشتگرد ہلاک،2 گرفتار،4 فرار

  



لاہور(خبر نگار) سی ٹی ڈی نے سگیاں پل کے قریب کارروائی کر کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ دو دہشتگرد گرفتار کر لئے۔4 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈوز نے گزشتہ رات لاہور میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے ۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے،دہشت گرد شیخوپورہ سے لاہور میں داخل ہو رہے تھے اور انکا ٹارگٹ پولیس تھاجس کو نشانہ بنایا جانا تھا۔

سی ٹی ڈی

مزید : صفحہ اول