سرجری کے حوالے سے درخواست مسترد

سرجری کے حوالے سے درخواست مسترد
 سرجری کے حوالے سے درخواست مسترد

  



کراچی(آن لائن ) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وفاقی مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف کرپشن کے2 ریفرنسز کی سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم کی سرجری کے حوالے سے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے مزید سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی ہے۔پیر کے روز ہونے والی سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم کی آج طبیعت ناساز ہے،ڈاکٹر عاصم کی جانب سے سرجری کی نئی درخواست دائر کردوں گا،جس پر عدالت نے ریمارکس دئے کہ ڈاکٹر عاصم کی آج طبیعت ناساز ہے،سرجری کی نئی درخواست دائر کردوں گا،اس موقع پر عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے مزید سماعت 9اگست تک ملتوی کردی، جبکہ سماعت ملتوی ہونے کے بعد بھی ڈاکٹر عاصم عدالت میں کھڑے رہے جس پر عدالت نے ریمارکس دئے کہ آپ نہیں جانا چاہتے تو بیٹھ جائیں،آپکی اپنی عدالت ہے،اس موقع پر ڈاکٹر عاصم نے جواب دیاکہ میں آپ کے احترام میں کھڑا ہوں۔

مزید : صفحہ اول


loading...