تحریک انصاف کوسیاسی شہید نہیں بنانا چاہتے
پشاور (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام بلور نے کہاہے کہ عائشہ گلا لئی کے معاملے پر بننے والی کمیٹی کا رکن ہوں ،کسی کے ساتھ ناانصافی کر نے کا سوچ بھی نہیں سکتا ،جو بات مناسب لگی اس کی حمایت کروں گا ،پرویز خٹک کی حکومتیں گرانے اور بنانے کی بات غلط ہے ،حکومت گرا کر ان کو سیاسی شہید نہیں بنانا چاہتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام بلور نے کہا کہ سیاسی لیڈروں کو بدنام کرنا ٹھیک نہیں ہے ،سیاسی لیڈروں کو بدنام کرنے سے غیرجمہوری قوتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔غلام احمدبلور نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت خیبر پختونخوا میں تبدیلی لانے میں ناکام ہو گئی ، صوبائی حکومت 4 سال میں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ ایسی حکومتیں گرانے اوربنانے کی باتیں نہیں کرتے، پرویز خٹک کی حکومتیں گرانے اور بنانے کی بات غلط ہے،حکومت گرا کر ان کو سیاسی شہید نہیں بنانا چاہتے۔
غلام احمد بلور