صدارتی نظام ضروری ہے

صدارتی نظام ضروری ہے
صدارتی نظام ضروری ہے

  



کراچی (این این آئی) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سیدمصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ پارلیمانی نظام فرسودہ ہو چکا ہے، ملک کو عالمی تقاضوں اور ترقی پر گامزن کرنے کے لئے نئے صدارتی پارلیمانی نظام کی ضرورت ہے، جب تک اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوں گے ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پارٹی کے 27 نکات پر مبنی منشور کے اعلان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ انیس قائم خانی، انیس خان ایڈوکیٹ ،وسیم آفتاب سمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔مصطفی کمال نے کہا کہ اس وقت ملک مسائلستان بن چکا ہے، ہر طرف احتجاج کی صدائیں بلند ہورہی ہیں مگر نہ وفاق اور نہ ہی صوبے کچھ کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کا پیش کردہ منشور دو سالہ کار کردگی پر محیط ہے جس کی تیاری میں ہر مکتبہ فکر کی رائے کو مد نظر رکھا گیا ہے اور مشہور دانشور خاور مہدی کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے اپنے منشور میں عزت انصاف اور اختیار سب کیلئے یکساں کو بطور خاص سامنے رکھا ہے۔

مصطفیٰ کمال

مزید : صفحہ اول