جی ٹی روڈ مہم جمہوریت کیلئے تباہ کن

جی ٹی روڈ مہم جمہوریت کیلئے تباہ کن
 جی ٹی روڈ مہم جمہوریت کیلئے تباہ کن

  



منڈی بہاؤ الدین (این این آئی)پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی جی ٹی روڈ مہم جمہوریت اور آئینی اداروں کے لئے تباہ کن ہوگی ،میاں صاحب نے تصادم کاراستہ اپنایاتوعوامی ردعمل کاسامناکرناپڑے گا،عمران خان کا مقامات عمل بھی جلد سامنے آنے والا ہے ان کی جعلی ایمانداری کابھا نڈہ بھی سر بازار پھوٹنے والا ہے۔ قمر زمان کائرہ کا اپنے ایک بیان میں کہا کہ توقع نہیں تھی کہ میاں صاحب کااس طرح احتساب ہوگا ،پیپلزپارٹی این اے 120 میں اپناامیدوارکھڑاکرے گی اور اس حلقے میں شہبازشریف کیساتھ جوہوسکتاہے وہ سمجھ چکے ہیں اوریہی نہیں مسلم لیگ(ن ) میں بھی پرندے پہلے کی طرح پروازکرنیوالے ہیں کیونکہ سیاست میں اکثریت موسمی پرندوں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا نوازشریف اگر اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے نیب عدالت میں مقدمات کاسامنا کرنے کی تیاری کرتے اوروہ جس سازش کا بار بار تذکرہ کرتے ہیں وہ انہوں نے اپنے خلاف خود کی ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...