نواز شریف عوامی لیڈر ہیں

نواز شریف عوامی لیڈر ہیں
 نواز شریف عوامی لیڈر ہیں

  



لاہور ( سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا استقبال ،صوبائی وزیر ایکسائز میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان لیگی کارکنوں کومتحرک کرنے کے لئے سرگرم،مصری شاہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لا ہور ئیے اپنے قائدکاپرتپاک استقبال کریں گے۔ مصری شاہ میں ہونیوالے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کاکہناتھاکہ میاں نوازشریف عوامی لیڈرہیں اورانہوں نے ہمیشہ عوامی مفادمیں فیصلے کیے ،اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب کیاتاہم وہ سازش کاشکارضرورہوئے ہیں لیکن عوام کیدلوں میں بستے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کارکنوں کی بڑی تعداداستقبال کے لئے پہنچے گی کیونکہ عوام جانتی ہیں کہ اس ملک کواندھیروں سے نکالنے والے لیڈرکانام میاں نوازشریف ہے۔اس موقع پرصوبائی وزیرایکسائز نے میاں نوازشریف زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے۔مسلم لیگ ن کے رہنما غلام دستگیرشاہ،چیئرمین یونین کونسل چھیالیس حاجی عبدالحمید،وائس چیئرمین یونین کونسل سیداسرارشاہ،وقاص بٹ،خالدجاوید،ملک عمران،محسن نصیر،ملک یاسین اورابرارچودھری سمیت دیگرلوگ بھی موجودتھے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان

مزید : صفحہ اول