شریف خاندان، اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواستیں مسترد

شریف خاندان، اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواستیں مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شریف خاندان کے افراد اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے بچوں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی،،درخواست پی ٹی آئی کے عثمان سعید اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی۔ عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے متعلقہ فورمز سے رجوع کیا جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیا مگر جواب نہیں ملا ۔ جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ عدالت ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق حکم دے سکتی ہے؟، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ای سی ایل رولز کے مطابق عدالت سابق وزیراعظم نوازشریف اور اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق حکم جاری کر سکتی ہے، پہلے عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواستوں کے ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔
ای سی ایل

مزید :

صفحہ اول -