نواز شریف کیخلاف جو کھیل کھیلا گیا اس میں عمران خان نے مہرے کا کردار ادا کیا : خواجہ سعد رفیق

نواز شریف کیخلاف جو کھیل کھیلا گیا اس میں عمران خان نے مہرے کا کردار ادا کیا : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ،ساہیوال ،سرگودھا ((بیورورپورٹ ،نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ جو کھیل کھیلا گیا ہے اس میں عمران خان نے مہرے کا کردار ادا کیا،مکافات عمل کا آغاز ہوچکا ہے لیکن الزام لگانے والے کو سمجھ نہیں آرہی، نفرت کے جو بیج انہوں نے بوئے ہیں وہ انہیں بھی کاٹنا پڑیں گے اور ان کے ساتھ ہم بھی کاٹ رہے ہیں،ہم جی ٹی روڈ سے گزر کر جانا چاہتے ہیں تو ان کی کپکپی ختم نہیں ہورہی، کہہ رہے ہیں کہ یہ جی ٹی روڈ سے جانا چاہتے ہیں تاکہ ادارے کو دباؤ میں لائیں،مسلم لیگ(ن)اور پی پی پی نے میثاق جمہوریت کیا تھا لیکن تیسرے کھلاڑی نے جس کو سیاست کی الف بے نہیں آتی، آکر اسے ایک نفرت انگیز کھیل میں بدلنے کی پوری کوشش کی ہے۔گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس اور چک نمبر 11 جنوبی میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عوام نے 3 بار ووٹ دے کر نواز شریف کو وزیراعظم منتخب کیا اور 2 بار نواز شریف کو غیر فطری طریقے سے عہدے سے ہٹایا گیا۔ عمران خان لاک ڈاؤن کریں، پی ٹی وی پر حملہ کریں اور پارلیمنٹ ہاؤس کے جنگلے توڑ کر اندر گھس جائیں تو اس کو بھی جمہوریت کہیں لیکن جب ہم جی ٹی روڈ سے گزر کر جانا چاہتے ہیں تو ان کی کپکپی ختم نہیں ہورہی، کہہ رہے ہیں کہ یہ جی ٹی روڈ سے جانا چاہتے ہیں تاکہ ادارے کو دباؤ میں لائیں، ہم کسی ادارے کو دباؤ میں نہیں لانا چاہتے تاہم عوام کی عدالت ضرور لگے گی اور اس سے بڑی عدالت اللہ کی ہے۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مکافات عمل کا آغاز ہوچکا ہے لیکن الزام لگانے والے کو سمجھ نہیں آرہی، بعض اوقات انسان کی کیفیت ہوجاتی ہے کہ وہ نہ سن سکتا ہے اور نہ دیکھ سکتا ہے، یہی حالت عمران خان اور ان کے ہمنواں کی ہے، عمران خان کو سبق یاد کرایا گیا ہے کہ گالیاں دو، چور اور جعل ساز قرار دو تاکہ موجودہ قیادت کسی طرح ہٹ جائے اور ان کا راستہ صاف ہوجائے۔ نفرت کے جو بیج انہوں نے بوئے ہیں وہ انہیں بھی کاٹنا پڑیں گے اور ان کے ساتھ ہم بھی کاٹ رہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن)اور پی پی پی نے میثاق جمہوریت کیا تھا لیکن تیسرے کھلاڑی نے جس کو سیاست کی الف بے نہیں آتی، آکر اسے ایک نفرت انگیز کھیل میں بدلنے کی پوری کوشش کی ہے۔دوسری طرف سابق تحصیل ناظم اور مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے اہم ملاقات آئندہ عام انتخابات میں نظریاتی ورکروں کو ترجیحی بنیادوں پر اکاموڈیٹ کیا جائے گا خواجہ سعد رفیق کی ڈاکٹر لیاقت علی خان کو یقین دہانی تفصیلات کے مطابق سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر لیاقت علی خان نے اپنے صاحبزادے ڈپٹی مئیر بلال خان کے ہمراہ ایک بھرپور ریلی کے ساتھ کوٹ مومن ورکرز کنونشن میں شرکت کی اور اپنی عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے ان کی پارٹی کے لئے خدمات اور جدوجہد کی واضح الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں جس طرح پارٹی ڈسپلن کا مظاہرہ کیا اور قیادت کے فیصلے کو تسلیم کیا پارٹی انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ان کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز،سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر لیاقت علی خان، ڈپٹی مئیر سرگودھا بلال خان، سابق ضلعی نائب ناظم میاں سلطان علی رانجھا سمیت یوسی چیئرمینز و منتخب بلدیاتی نمائندے اور لیگی کارکنان کی کثیر تعداد موجو دتھی۔
سعد رفیق

مزید :

صفحہ اول -