شریف فیملی ریفرنسز:نیب کا 6 جے آئی ٹی ارکان کو مرکزی گواہ بنانے کا فیصلہ

شریف فیملی ریفرنسز:نیب کا 6 جے آئی ٹی ارکان کو مرکزی گواہ بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) نیب نے شریف خاندان کے خلاف چار ریفرنسز پر کام کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے چھ ارکان کو مرکزی گواہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز نیب نے سپریم کورٹ کے حکم کے سلسلے میں شریف خاندان کے خلاف چار ریفرنسز کی تیاری شروع کر دی ہے اور ان ریفرنسزمیں جے آئی ٹی کے چھ ارکان واجد ضیاء ‘ عرفان منگی ‘ عامر عزیز ‘ بلال رسول ‘ نعمان سعید اور کامران خورشید کو بطور گواہان بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔کیونکہ نیب قوانین کے مطابق تفتیش اور بیان قلمبند کرنے والوں کو ہی مرکزی گواہ بنایا جاتا ہے اب یہ چھ افسران تمام دستاویز کی تصدیق کر کے اپنا اپنا بیان قلمبند کرائیں گے ۔
ریفرنسز

مزید :

صفحہ اول -