ا نٹرنیٹ کیبل کاٹتے ہوئے شارک کی تصویر منظر عام پر آگئی

ا نٹرنیٹ کیبل کاٹتے ہوئے شارک کی تصویر منظر عام پر آگئی
ا نٹرنیٹ کیبل کاٹتے ہوئے شارک کی تصویر منظر عام پر آگئی

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)) دو، تین روز قبل پاکستان کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کیا معطل ہوئی، نوجوانوں کی تو جیسے دنیا ہی ’’اندھیر‘‘ ہو گئی کیونکہ آج کے جدید دور میں نوجوان نسل کیلئے انٹرنیٹ کے بغیر ایک لمحہ گزارنا بھی بہت مشکل کام ہے جبکہ اس مسئلے کو تو وہ 2 سے 3 روز برداشت کرتے رہے لیکن اب وہ ''مجرم'' بھی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل کے دن کا چین اور راتوں کی نیند اڑ گئی تھی۔تو جناب! یہ کام کسی انسان کا نہیں تھا اور نہ ہی کوئی تکنیکی خرابی تھی بلکہ ایک ’’شرارتی‘‘ شارک کو ناجانے کیا سوجھی کہ اس نے بیچاری نرم و نازک کیبل کیساتھ اٹکھیلیاں شروع کر دیں لیکن وہ کیبل ’’شارک‘‘ کے پیار کا تاب نہ لا سکی اور جلد ہی ٹوٹ گئی جس کے باعث انٹرنیٹ سروس معطل ہو گئی۔اس ’’شرارتی‘‘ شارک کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے اور دیکھنے والے زیادہ تر پاکستانی غصہ ہونے کے بجائے خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں کہ کس طرح ایک شارک کی ’’شرارت‘‘ نے انہیں چند دن تک اذیت میں مبتلا کئے رکھا۔

مزید : صفحہ اول


loading...