ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی : آرمی چیف

ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں ...

  



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی برقرار رکھنے اور قانون کی حکمرانی کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملکی دفاع وسلامتی کیلئے پاک فوج کا عزم بے مثال ہے اور آپریشن ردالفساد کے دوررس اثرات ہوں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ آئین کی بالادستی برقرار رکھنے اور قانون کی حکمرانی کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں اور اس حوالے سے تمام قومی قوتیں مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملکی اداروں کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رہے گی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہاکہ ہم افغانستان کے ساتھ پراعتماد باہمی تعاون کے خواہاں ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ علاقائی سلامتی خصوصاً افغانستان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ اس دوران آپریشن ردالفساد کی اب تک کی پیشرفت پر اظہار اطمینان اور علاقائی امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے آپریشن خیبر فور میں حاصل کامیابیوں کو سراہا۔

آرمی چیف

مزید : صفحہ اول


loading...