بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ، کیرالہ سیکٹر پر فائرنگ،ایک خاتون شہید دوسری زخمی

بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ، کیرالہ سیکٹر پر فائرنگ،ایک خاتون شہید دوسری زخمی

  



راولپنڈی(آن لائن) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے سیکٹر کھوئی رٹہ اور کیرالا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے، فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور دوسری زخمی ہو گئی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر اور کیرالا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے کیرالا سیکٹر کی ایک خاتون شہید ہو گئی جبکہ کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، پاک فوج نے بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی فائرنگ سے بھارتی فوج کے نقصان کی بھی اطلاع ہے، پاک فوج کی بھرپور جوابی فائرنگ سے بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ بند ہو گیا۔

بھارتی فائرنگ

مزید : صفحہ اول


loading...