نیازی قبیلہ کو 2نمبر پٹھان کیوں کہا؟عائشہ گلالئی کو نوٹس

نیازی قبیلہ کو 2نمبر پٹھان کیوں کہا؟عائشہ گلالئی کو نوٹس

  



فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن بورڈز ایمپلائز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین خالد جاوید نیازی نے عائشہ گلالئی ایم این اے کو لیگل نوٹس بھجواتے ہوئے نیازی قبیلہ کو 2نمبر پٹھان کیوں کہا کیوں نہ آپ کے خلاف ہتھک عزت کا دعوی دائر کیا جائے. خالد جاوید نیازی نے گلنواز لغاری و سفیان ارشد ایڈووکیٹس کے توسط سے عائشہ گلالئی ایم این اے کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا لیگل نوٹس میں تحریر کیا گیا ہے کہ آپ نے یکم اگست کو پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کو دونمبر پٹھان قرار دیکر بادی النظر میں نیازی قبیلہ کی توہین کی ہے. ایک شخص سے مخالفت کی آڑ میں نیازیوں کو کیوں نشانہ بنایا گیا لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پٹھانوں کی تاریخ پر مبنی کتاب پٹھان کے صفحہ 133پرنیازی قبیلہ جبکہ صفحہ 166وزیر قبیلہ کو پٹھان کہا گیا ہے. اگر بقول آپ کے خدانخواستہ نیازی پٹھان نہیں تو وزیر قبیلہ کے پٹھان ہونے پر سوالات اٹھ سکتے ہیں. لیگل نوٹس میں تحریر کیا گیا ہے کہ اگر عائشہ گلالئی نے 2ہفتے کے اندر معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف 50لاکھ روپے ہرجانہ ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائے گا.

گلا لئی /نوٹس

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...