ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی ،بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا

ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی ،بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید ...

  



سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان عمر کوبھارتی فو ج اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائی کے دوران ضلع کے علاقے سانبورہ میں شہید کیا۔ نوجوان کی شہادت پربھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے لوگوں پربھارتی فورسز نے آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ دریں اثنا ضلع پلوامہ میں موبائل اورانٹرنیٹ سروسز معطل ہیں۔بھارتی پولیس نے ضلع اسلام آباد میں جھوٹے الزامات کے تحت بلال احمد رشی، اعجاز احمد وگے اور ظہور احمد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...