ن لیگ کے قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں جاری

ن لیگ کے قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں جاری

  



جہلم(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں جاری تمام دھڑے ایک دوسر ے سے بڑھ کر لوگوں کو جمع کرنے اور فلیکس لگانے کے لیے سرگرم سابق وزیر اعظم کے استقبال کے حوالے سے انتظامات چیک کرنے کے لیے صوبائی ومرکزی قیادت کے دورے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ن لیگ کے اندر بننے والے دھڑے میاں نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے متفق ہیں اور ایک دوسر ے سے بڑھ کر استقبال میں لوگوں کو لانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہیں اس کے علاوہ جی روڈ اور شہر کی حدود میں واقع ہولڈنگ (اشتہاری )بورڈ ز پر پہلے فلیکس لگانے کی ڈور بھی شروع ہیں جبکہ صوبائی اور مرکزی قیادت اور وزراء کی انتظامات چیک کرنے کی بھی لائنیں لگی ہوئی ہیں ایک بعد دوسرا جہلم پہنچ رہا ہے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...