اسلام آبادٹریفک پولیس کا 14اگست پر ویلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

اسلام آبادٹریفک پولیس کا 14اگست پر ویلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 14اگست کے موقع پر موٹر سائیکل استعمال کرنے والے اور دیگر شہریوں کے جان و مال کے تحفط کویقینی بنانے اور ان کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں،اسی سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لئے ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے تما م زون کے انچارج صاحبان کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کسی صورت رعائت نہ برتی جائے اس کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینکوں کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل لائی جائے گی اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی سکواڈ تشکیل دےئے جائیں گے جو اسلام آباد کی مختلف اہم شاہراہوں پر ناکہ جات لگائیں گے اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں گے اس کے ساتھ ساتھ بغیر ہیلمٹ،سائیڈ مررز،خراب ہیڈ لائٹس،ریر لائٹس اورانڈیکیٹرز موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی تاکہ حادثات کو مزید روکا جا سکے، اس موقعہ پرایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا کہ شہری اپنے بچوں کو ون ویلنگ والی موٹر سائیکل ہرگز استعمال نہ کرنے دیں اور اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ مکینک سے اپنی موٹر سائیکل کی آلٹریشن نہ کروائیں تاکہ ہر صورت شہریوں اور نوجوانوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو بھاری جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی موٹر سائیکل تھانہ میں بند کر دی جائے گی،۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...