این اے 120 ضمنی الیکشن: انتظامات حتمی مراحل میں داخل

این اے 120 ضمنی الیکشن: انتظامات حتمی مراحل میں داخل

  



لاہور(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونیوالی نشست این اے 120کے ضمنی الیکشن سے متعلق الیکشن کمشن کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے، حلقہ میں ووٹرز کے لئے مجموعی طور پر 568پولنگ اسٹیشنز بنادئیے گئے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے ضمنی انتخابات کے لئے جاری ابتدائی تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے120کے ضمنی الیکشن کے لئے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 21 ہزار 633 ہے ۔مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ79ہزار505ہے خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 42ہزارایک سو28ہے الیکشن کمشن کے مطابق این اے120کے ضمنی الیکشن میں 220پریذائڈنگ افسران ،568اسسٹنٹ اور568 ہی پولنگ افسران ڈیوٹی دیں گے جبکہ ووٹرز کے لیے مجموعی طور پر 568پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں 258پولنگ اسٹیشن مرد ووٹرز کے لیے310خواتین ووٹرز کے لیے مختص کئے گئے ہیں الیکشن کمیشن حکام کا ہے کہ ضمنی الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

این اے120

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...