کراچی ،مچھر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ،3دہشتگرد ہلاک،سیاسی جماعت کے 2افراد گرفتار

کراچی ،مچھر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ،3دہشتگرد ہلاک،سیاسی جماعت کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( آن لائن )کراچی کے علاقے مچھرکالونی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعدکالعدم تنطیم کے 3دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔گلستان جوہر اور بلدیہ سے ایم کیو ایم لندن کے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، گزشتہ روز بلدیہ میں جنریٹر پھٹنے سے زخمی ہونے والوں میں ماں بیٹی توڑ گئیں۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر شاہد کے مطابق مقابلے میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے آئی ای ڈیز اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے گلشن ا قبال 2میں کارروائی کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو افرادکو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔ادھر ایس پی ایسٹ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر بلاک 17 سے ایم کیوایم لندن کے بھتہ خور اسد کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم عبدالخالق کو بھی اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔بلدیہ اتحاد ٹاؤن سے بھی پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کلیم کو گرفتار کرلیا، ملزم اورنگی ڈویڑن میں قتل کی متعددوارداتوں میں ملوث ہے۔ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق حیدری اسٹاپ سے اسٹریٹ کرمنل کو اسلحے،لوٹے گئے سامان اور چھینی گئی موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا ، جبکہ عزیز آباد سے گٹکے فروخت کرنے والے ملزم کو گٹکے کے دو تھیلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
3دہشت گرد ہلاک