نواز شریف کی نااہلی کے بعد سندھ کے میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار سست

نواز شریف کی نااہلی کے بعد سندھ کے میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار سست

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پانامہ کیس میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد سندھ کے میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار سست ہوگئی ہے جبکہ کراچی کی گرین لائن میٹروبس منصوبہ بھی تاخیر کا شکار ہے۔ملک میں سیاسی بے یقینی اور وزراء کی تبدیلی کے بعد میگا منصوبے بھی تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں۔ کراچی کا سب سے بڑا منصوبہ گرین لائن میٹرو بس منصوبہ بھی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے عوام بھی مختلف مشکلات کا شکار ہیں۔گرین لائن منصوبہ دسمبر 2017 میں مکمل ہونا تھا، لیکن منصوبہ پر تاحال 55 فیصد کام ہوسکا ہے، اس کے علاوہ ایک اور میگا منصوبے لیاری ایکسپریس وے کے افتتاح میں بھی دو ماہ کی تاخیر ہوگئی ہے۔ کراچی حیدرآباد ایم نائن موٹروے منصوبہ بھی التوا کا شکار ہوگیا، ایم نائن موٹروے منصوبے کا افتتاح اگست میں ہونا تھا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...