اندرون سندھ سے گینگ وار کا دہشت گرد فیصل پٹھان گرفتار

اندرون سندھ سے گینگ وار کا دہشت گرد فیصل پٹھان گرفتار

  



کراچی (کرائم رپورٹر)لیاری گینگ وار کا خطرناک دہشتگرد اندرون سندھ سے گرفتار چاکیواڑہ سے عذیر گروپ کو فنڈنگ کرنیوالا کارندہ بھی پکڑا گیا تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر اندرون سندھ میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کا خطرناک دہشت گرد فیصل پٹھان کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے کراچی منتقل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ملزم فیصل پٹھان کا تعلق لیاری گینگ وار عذیر گروپ سے ہے ملزم لیاری پولیس سمیت سی ٹی ڈی پولیس کو قتل اقدام قتل اغوا برائے تاوان بھتہ خوری و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم فیصل پٹھان کی گرفتاری پر صوبائی حکومت کی جانب سے سر کی قیمت بھی مقرر تھی ملزم لیاری آپریشن شروع ہوتے ہی روپوش ہوگیاتھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم فیصل پٹھانگ گینگ وار سرغنہ عذیر بلوچ کا انتہائی اہم ترین کمانڈر اور عذیر گروپ کے تمام نیٹ ورک کو اندرون سندھ سے لیڈ کررہا تھا ملزم نے دوران تفتیش لیاری سے تعلق رکھنے والے سیاسی جماعت کی اہم شخصیات سے رابطوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔ جبکہ ملزم کی نشاندہی پر لیاری کے مختلف مقامات پر بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری کے علاقے چاکیواڑہ سنگولین اور میراں ناکہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے عذیر گروپ سے تعلق رکھنے والے ایک اور کارندہ عذیر سربازی کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ جبکہ عذیر سربازی گینگ وار کے عروج کے وقت میراں ناکہ مرغی گلی میں بڑے پیمانے پر چلنے والے جوئے کے اڈے سے فنڈنگ کرتا تھا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...