عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے :میاں جمشید الدین

عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے :میاں جمشید الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے اور موجودہ صوبائی حکومت ہی تاریخ کی واحد حکومت ہے جس نے ریکارڈ ترقیاتی کاموں سمیت حقیقی معنوں میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کردئیے ہیں عوام کے مسائل اب ان کی دہلیزپر حل ہورہے ہیں قوم سے تبدیلی کا وعدہ پورا کردیا ہے کرپشن، لوٹ مار، اقرباء پروری اور کمیشن مافیا کا خاتمہ کردیا ہے اب کوئی بھی مائی کا لال صوبے میں کرپشن کرنے کی جرات نہیں کرسکتا ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اب وہ دور گزرچکا ہے کہ کسی سرکاری محکمے میں فائلوں کو پہیے لگتے تھے اب ہر فائل میرٹ کی بنیاد پر جائے گی اور میرٹ کی بالادستی کیلئے تحریک انصاف نے جو جدوجہد شروع کیاتھا قوم کو اب اس کے ثمرات مل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی کے 14 میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے جتنے ترقیاتی کام چار سالوں میں کئے سابقہ حکومتوں نے 65 سال میں نہیں کئے تھے قوم کو اب اندازہ ہوچکا ہے کہ ہماری نمائندہ جماعت صرف اور صرف پی ٹی آئی ہے۔