پیسکو میٹر دیڈروں کی لاپرواہی ،باقاعدہ ریڈنگ نہ لینے پر قومی خزانے کو ٹیکہ

پیسکو میٹر دیڈروں کی لاپرواہی ،باقاعدہ ریڈنگ نہ لینے پر قومی خزانے کو ٹیکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) پیسکو میٹر ریڈروں کی مجرمانہ غفلت ‘لاپرواہی اور موقعہ پر جاکر باقاعدہ ریڈنگ نہ لینے پر قومی خزانے کوٹیکہ ‘صارف عدالت کوھاٹ نے بجلی صارف اور علاقہ میٹر ریڈرز کو ایک لاکھ 57 ہزار روپے کے بقایا جات آدھے آدھے ادا کرنے کاحکم سنادیا جبکہ ایس ڈی او پیسکو اربن کو ہدایات جاری کردیں کہ وہ میٹر ریڈرز سے اس رقم کی وصولی کویقینی بناکررسید عدالت میں پیش کردیں بصورت دیگر ایکسین پیسکو اس رقم کی وصولی متعلقہ ایس ڈی اوز سے کراکے رسید عدالت میں پیش کرنے کاپابند ہوگا تفصیلات کے مطابق سائل عمر غفار سکنہ اربن ٹو نے صارف عدالت کوھاٹ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آفتاب آفریدی کے ہاں درخواست گزاری کہ بجلی بقایا جات کی مد میں پیسکو نے انہیں ایک لاکھ 57 ہزار روپے کا بل بھیجا حالانکہ اس کاکوئی میٹر نہیں جس پر عدالت میں پیسکو ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی بقایاجات کی مدمیں پانچ سال قبل صارف ہذا کا میٹر اتار دیاگیا تھا جو بعدازاں ان کے حوالے کردیاگیا تاہم ان کاکنکشن منقطع کردیاگیا بقایاجات کی یہ رقم 2013 سے واجب الادا ہے اور صارف ہذا 2013 سے کنڈے لگا کر بجلی حاصل کررہاہے جو غیر قانونی ہے عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد اس امر پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک صارف پانچ سال سے کنڈے لگاکربجلی استعمال کررہاہے اور پیسکو میٹر ریڈر نے اس پر آنکھیں بند رکھی ہیں جس سے معلوم ہوا کہ اس جرم میں دونوں فریق میٹر ریڈر ا ور صارف عمر غفار برابر کے شریک ہیں اور انہوں نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا لہٰذا عدالت حکم دیتی ہے کہ بجلی بل کی ایک لاکھ 57 ہزار روپے میں سے نصف رقم سائل عمر غفار ادا کریگا اور آدھی رقم اس علاقہ کے 2013 سے تعینات میٹر ریڈرز ادا کریں گے اور ادائیگی کی رسید عدالت ہذا میں جمع کرائی جائیگی انہوں نے ایس ڈی او پیسکو کومیٹر ریڈرز سے اس رقم کی وصولی کویقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں بصورت دیگر ایکسین پیسکو کوھاٹ اس رقم کی وصولی متعلقہ ایس ڈی او سے کرنے اور رسید عدالت میں جمع کرانے کے ذمہ دار ہوں گے۔