شبقدر میں جرگہ کی کوششیں بارآور ،فریقین باہم شیر وشکر

شبقدر میں جرگہ کی کوششیں بارآور ،فریقین باہم شیر وشکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر( نمائندہ خصوصی)شبقدر سوختہ میں قتل مقاتلے کی سنگین دشمنی مقامی جرگے کی کوششوں سے دوستی میں بدل گئی ۔ سوختہ میں شادی کے تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔ جرگہ ممبرآن نے فریقین کے مابین صلح کرانے کیلئے ایک جرگے کا انعقاد کیا جس میں فریقین نے گلے مل کر دشمنی کا خاتمہ کر دیا ۔ شبقدر سوختہ میں جرگہ ممبرآن شہریار پختون یار کرکنی ، نعمت اللہ ، حاجی ضابطہ خان نے فریقین کے مابین دشمنی کے خاتمے کیلئے جرگہ کیا جس میں مشیر سابقہ وزیر اعلی سید معصوم شاہ باچہ ممتاز عالم دین اور ممبر ضلع کونسل مفتی طاہر اللہ سمیت کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔ جرگہ کے دوران فریقین نے شران جرگہ کے کوششوں کو سراہا اور اپنی دشمنی ختم کرکے ائندہ کیلئے بھائیوں جیسے رہنے کا عہد کیا ۔ اس موقع پر شہریار پختونیار ، سید معصوم شاہ باچہ اور مفتی طاہر اللہ نے کہا کہ فریقین کے مابین دشمنی ہوائی فائرنگ کی وجہ بن گئی اور جس میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ہوائی فائرنگ سے نہ صرف دو گھرانوں اپنے پیارو سے محروم ہو گئے بلکہ کئی گھرانے اس مصیبت میں پھنس گئے ۔ انہوں نے کہا کہ خدارا شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے ۔ شہریار خان پختونیار نے کہا کہ شبقدر دوآبہ میں آمن امان کے قیام اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کیلئے علاقے سے دشمنی اور مخالفت کا کاتمہ کریں گے ۔ اور اس عرض کیلئے علاقہ عوام مشران کے ساتھ تعاون کرے ۔ ی