مہمند ایجنسی، پولیٹیکل انتظامیہ نے عوامی مسائل کی حل کیلئے شکایت سیل قائم کر دیا

مہمند ایجنسی، پولیٹیکل انتظامیہ نے عوامی مسائل کی حل کیلئے شکایت سیل قائم ...

  



مہمند ایجنسی(نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، پولیٹیکل انتظامیہ نے عوامی مسائل کی حل کیلئے شکایت سیل قائم کر دیا۔ ٹال فری نمبر سے معدنیات کی لیز، شناختی کارڈ، ڈومیسائل، مقرر کردہ جرگوں اور ترقیاتی سکیموں میں بد عنوانی سے متعلق شکایت درج کی جا سکے گی۔ لیز کا طریقہ کار متعلقہ اے پی اے کے زیر صدارت اجلاس عام منعقد ہوگا۔ جس میں تمام قوم کے ہر طبقے کو شریک کیا جائیگا۔ رشوت ثابت ہونے پر سرکاری اہلکار کو معطل اور رشوت دینے والے کے اسناد کو روک دیا جائیگا۔ صحیح نشاندہی پر 10 ہزار روپے انعام مقرر۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر نے تینوں سب ڈویژن کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ معدنیات کی لیز کے موصول شدہ درخواستوں پر متعلقہ اے پی اے کے زیر صدارت SOP کے مطابق اجلاس عام منعقد کیاجائے۔ جس میں تمام سٹیک ہولڈرز اور متعلقہ قوم کے لوگوں کی موجودگی میں کیا جائے۔ جس کا فیصلہ خالص میرٹ پر کیا جائے۔ لیز کرانے، درنگ سے مال لے جانے ، منرل نکالنے کے دوران اگر پولیٹیکل انتظامیہ کے کسی اہلکار نے رشوت مانگی یا ٹھیکدار نے رشوت دینے کی پیشکش کی اور ثابت ہو گیا تو انتظامیہ کا اہلکار معطل کر کے ان کے خلاف سروس رولز کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔ جبکہ ٹھیکدار کا لیز معطل کر کے قانونی کاروائی کی جائیگی۔ پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قومی شناختی کارڈ، ڈومیسائل، اسناد کی تصدیق، عدالت سے مقرر کردہ جرگوں اور ترقیاتی سکیموں وغیرہ میں کسی نے رشوت مانگی یا دفاتر میں کرپشن کا علم ہو تو اس کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ نے شکایت سیل قائم کر دیا ہے۔ کسی قسم کی شکایت ہو تو ٹال فری نمبر 0924-290055 پر اطلاع دیا کریں۔ صحیح نشاندہی کرنے والے کو دس ہزار روپے انعام دیا جائیگا۔ اور اُن کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر