دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

  



پشاور( سٹاف رپورٹر )سیلاب کے بارے میں آگاہ کرنے والے ادارے فلڈ سیل محکمہ آبپاشی پشاور کی روزانہ رپورٹ کے مطابق پیر کے روز دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر ،دریائے سندھ(ان فلو) میں تربیلہ کے مقام پر ،دریائے سندھ(آؤٹ فلو) میں تربیلہ کے مقام پر اور دریائے سندھ میں اٹک خیر آباد کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا جہاں پانی کا اخراج باالترتیب32868، 47000،288000،264700اور277500کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح دریائے سوات میں چکدرہ اور دریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیاہے جہاں پانی کااخراج باالترتیب27200اور3563کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ صوبے کے باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...