خیبر ایجنسی ،لنڈی کوتل میں نادرا عملہ کا عوام سے غیر شائستہ رویہ
خیبر ایجنسی(بیورورپورٹ)لنڈیکوتل نادرا عملے کے غیر مناسب روایہ سے عوام تنگ آگئے ہیں لنڈیکوتل پریس کلب میں عزیزاللہ ،شاہ فیصل ،جہانزیب سمیت درجنوں لوگو ں نے صحافیوں کو فریاد کر تے ہوئے کہا کہ لنڈیکوتل نادرا عملہ روزانہ دس بجے آتا ہے اور زیادہ وقت کام کے بجائے گپ شپ میں گزارتے ہیں صبح سے لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں لیکن عملہ اپنے سرکاری وقت پر نہیں آتا جس کی وجہ سے زیادہ تر لوگ واپس جا تے ہیں جبکہ کام کے وقت بجلی چلی جانے سے جنریٹر نہیں چلاتے بلکہ لوگوں سے جنریٹر کیلئے تیل لانے کو کہتے ہیں جو سراسر ظلم اور ناانصافی ہیں انہوں نے بتا یا کہ شناختی کارڈ کیلئے فارم دو مہینے پہلے جمع کئے ہیں لیکن عملہ شناختی کارڈ وقت پر نہیں دیتے بلکہ غیر ضروری لوگوں کو تنگ کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ روزانہ سینکڑوں لوگ شناختی کارڈز اور دوسرے کاغذات بنانے کیلئے لوگ نادرا دفتر صبح سویرے پہنچتے ہیں جس میں بوڑھے اور بزرگ لو گ بھی شامل ہو تے ہیں جو قطاروں میں کھڑے ہونے سخت تکالیف سے دوچار ہو تے ہیں لیکن عملہ روزانہ جان بوجھ کر وقت پر نہیں آتا اور نہ صحیح طریقے سے کام کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ ہفتے میں دو دن خواتین کیلئے مخصوص کئے گئے نااہل اور کرپٹ عملے کی وجہ سے خواتین بھی سارے دن سخت گرمی میں شدید ازیت سے دوچار ہو تے ہیں انہوں نے دھمکی دی کہ اگر عملے کا روایہ ٹھیک نہیں کیا گیا اور وقت کی پابندی کا خیال نہیں رکھا گیا تو وہ شدید احتجاج کر نے پر مجبور ہو جائینگے جس کی تمام تر زمہ داری نادرا پر عائد ہو گی