آئی جی پی کی پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی دینے والوں کو کراس چیک کے ذریعہ ادائیگی کی ہدایت

آئی جی پی کی پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی دینے والوں کو کراس چیک کے ذریعہ ادائیگی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( کرائمز رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونحوا صلاح الدین خان محسود نے پولیس حکام کوہد ایت کی ہے کہ وہ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے ہر ایک پولیس اہلکار کو''کراس چیک" کے ذریعے ادائیگی کریں۔یہ ہدایات آج سنٹرل پولیس آفس پشاور سے صوبہ بھر کے ریجنل پولیس آفسروں اور ضلعی پولیس آفسروں کو جاری ہونے والے ایک خصوصی حکم نامہ میں دی گئی ہیں ۔یہاں یہ امر قابل ذکر رہے کہ پولیومہم میں سیکورٹی اہلکاروں کی خوراک کی مد میں اخراجات ضلعی پولیس آفیسر کو فراہم کی جاتی ہیں۔ پولیو مہم کے لیے مختص بجٹ کے اخراجات کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیکورٹی اہلکاروں کی خوارک کے لیے ملنے والی رقم کو UAEPAP ) یوپیپ) کے مروجہ شرح کے مطابق ہر ایک اہلکار کو'' کراس چیک ''کے ذریعے ادائیگی کریں ۔تاکہ حقدار سیکورٹی اہلکارو ں کو اپنا حق صحیح طریقے سے قانون کے مطابق پہنچ جائے۔ واضح رہے کہ UAEPAP) )کی جانب سے پولیس کے اپرماتحتان کے لیے 500 روپے فی یوم اور لوئر ماتحتان کے لیے 300روپے فی یوم مقرر کی گئی ہے ۔حکم نامے میں ہر ایک پولیس آفسر کو تمام پولیو مہم کے تفصیلی اخراجات سے مطابق سنٹرل پولیس آفس کو رپورٹ بھجوانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکم نامے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اس کے علاوہ وہ تمام فنڈ جو محکمہ خزانہ باقاعدہ سالانہ وینوچن(Annual Regular Appropriation ) کا حصّہ نہ ہو اور محکمہ پولیس کو کسی اور تنظیم ((Organiztaion کسی خاص مقصد کے لیے مل رہا ہو وہ بھی سالانہ محکمانہ آڈٹ (Annual Internal Audit ) کا حصّہ ہوگا ۔