تحصیل کونسل تخت بھائی کا 44کروڑ 31لاکھ سے زائد کا خسارہ کا بجٹ پیش

تحصیل کونسل تخت بھائی کا 44کروڑ 31لاکھ سے زائد کا خسارہ کا بجٹ پیش

  



تخت بھائی(نامہ نگار)تحصیل کونسل تخت بھائی نے سال 2017-18کے لیے 44کروڑ31لاکھ 82 ہزار 994 روپے خسارے کا بجٹ پیش کر دیا۔ بجٹ میں آمدن 41کروڑ51لاکھ19ہزار585روپے جبکہ 2 کروڑ 80 لاکھ 43ہزار408روپے خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز تحصیل کنوینر جاوید اقبال کے زیر صدارت تحصیل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل ناظم ممتاز علی مہمند نے بجٹ کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے سال 2017-18کے لیے خسارے کا بجٹ پیش کیا ۔اس موقع پر تحصیل کونسل میں اپوزیشن لیڈر حاجی معز اللہ خان ، حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے اراکین کے علاوہ ٹی ایم او جہانگیر خان اور دیگر ٹی ایم اے سٹاف نے شرکت کی ۔ بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے لیے 33کروڑ95لاکھ، 41ہزار272روپے ، غیر ترقیاتی اخراجات و عملے کی تنخواہ و پنشن کے لیے 7کروڑ53لاکھ59ہزار588روپے جبکہ نان سیلری کی مد میں 2کروڑ31لاکھ59ہزار روپے مختص کیے گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...