آئین سے 63,62 ہٹانے میں جماعت اسلامی خلل ہے ،رسول خان

آئین سے 63,62 ہٹانے میں جماعت اسلامی خلل ہے ،رسول خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جندول(نمائندہ پاکستان)ضلعی ناظم محمد رسول خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں آئین سے 62اور 63دفعات مٹانا چاہتے ہیں مگر جماعت اسلامی اس میں خلل ہے انہوں نے کہا کہ ہم ضلع بھر کے گلی گلی کے مسائل سے باخبر ہیں تحصیل ناظم سعید احمد باچہ کی سربراہی میں بانڈئی شاہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جندول کے بنیادی مسائل بجلی لوڈشیڈنگ ،پانی کی قلت ، روڈ و کوچہ جات کی پختگی اور تعلیمی ادروں کے قیام پر زور و شور کیساتھ کام جاری ہیں ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ممبران کرپشن سے پاک صاف ہیں الزمات عائد کرنے والے جماعت اسلامی کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، اس موقع پر تحریک انصاف کے ویلیج کونسلر فضل رحیم اور دیگر بیس خاندانوں نے تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی سے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا تقریب میں تحصیل امیر مولانا نجم اللہ ، ضلعی کونسلر مولانا عمران الجندول سمیت مقامی امراء نے شرکت کی ، شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم سعید احمد باچہ نے کہا کہ جو لوگ خود بھوکے بے روزگار اور تعلیم و دیگر سہولیات محروم نہ ہو انہیں عوامی مسائل کا پتہ نہیں ہوتا ، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں تعلیی ادارے ،روڈ ،کوچہ جات ، ہسپتال ،کالج ،پل و دیگر ادارے جماعت اسلامی کے ممبران کے بنائے ہوئے ہیں الزامات عائد کرنے والے لوگ پہلے اپنی کارکردگی واضح کریں ۔